the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)
کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس ما ڈورو نے امریکی صدر باراک اوباما کو مذاکرے کا چیلنچ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ونیزویلا کے صدر نکولس ماروڈو کا اپنے ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوباما کو مذاکرےکا چیلنچ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر اوباما چیلنچ قبول کریں تاکہ ہم دونوں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر سچ عوام کے سامنے لا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو لاطینی امریکا اور کیرینین ریاستوں کے حوالے



سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیں۔
نکولس ماروڈو کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے ان کی حکومت گرانے کا واضح سگنل دے چکے ہیں، ہم امریکی عوام سے محبت کرتے ہیں اور ان کی ثقافت اور میوزک سے متاثر ہیں، امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، باراک اوباما کو اس حوالے سے بات چیت کے لئے کوئی نمائندہ مقرر کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ونیزویلا میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 8 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.